Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کراسنگ کو بند کرنا قابض اسرائیل کا انسانی اقدار سے انحراف ہے:الرشق

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ناکہ بندی جو سولہویں دن میں داخل ہو چکی ہے ۔اس میں تمام انسانی اقدار کے فقدان کی عکاسی ہوتی ہے۔

ایک پریس بیان میں حماس کے رہنما الرشق نے غزہ کی پٹی کی گذرگاہوں کی مسلسل بندش کے نتیجے میں عام شہریوں، خاص طور پر سب سے زیادہ کمزور طبقات کے لیے تباہ کن نتائج سے خبردار کیا۔

انہوں نے کہا کہ محاصرے کو سخت کرنا اور بنیادی ضروریات کے داخلے کو روکنا فلسطینیوں کی زندگیوں کو نشانہ بناتا ہے۔بیمار، بوڑھے، بچے اور خصوصی ضرورت والے افراد اس ناکہ بندی سے بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اپنی نئی ٹارگٹ لسٹ کے حصے کے طور پر قتل کرنا چاہتا ہے۔

الرشق نے نشاندہی کی کہ غزہ کے لیے رسد اور امداد منقطع کرنے کا اسرائیلی فیصلہ ایک مکمل نسل کشی اور ایک صریح جنگی جرم ہے. انہوں نے عرب، ممالک ،عالم اسلام اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں پھنسے 20 لاکھ سے زائد افراد کو بچانے کے لیے فوری اقدام کریں۔

حماس رہنما نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالے اور قابض اسرائیل کو جنگ کے دائرے کو بڑھانے کے بجائے طے شدہ جنگ بندی معاہدے پر واپس لانے کے لیے کردار ادا کرے۔

الرشق نے قابض حکومت پر دباؤ ڈالنے اور اسے قیدیوں کی زندگیوں کے تحفظ اور ان کے اہل خانہ کے پاس ان کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کا واحد راستہ سمجھتے ہوئے اسے معاہدے کی شرائط سے بچنے سے روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan