Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ہم نے غزہ کے محاصرے کے جواب میں اسرائیلی نیویگیشن کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے:عبدالملک الحوثی

صنعاء   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے زور دے کر کہا ہے کہ یمنی گورنریوں کو نشانہ بنانے والی امریکی جارحیت، چھاپے اور بحری بمباری کا مقصد “فلسطینی عوام کو قابض ریاست اسرائیل سے بھوکا رکھنے میں اس کی مدد کرنا ہے”۔

الحوثی نے اتوار کی شام ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے پریس بیانات میں کہا کہ “اسرائیلی دشمن فلسطینیوں کی نسل کشی میں انہیں بھوکا مارنے اور انہیں خوراک سے محروم کر رہا ہے۔ امریکہ غزہ کے بھوکے پیاسےلوگوں کو خوراک فراہم کرنے کے لیے حقیقی معنوں میں صہیونی ریاست پر دباؤ ڈالنے کے بجائے وہ یمنی عوام کو فلسطینیوںکا ساتھ دینے کی سزا دے رہا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہاکہ “امریکہ اپنے منصوبوں کو مسلط کرنے اور اپنی خواہشات کی تکمیل میں قابض اسرائیل قابض کا شراکت دار ہے اور غزہ پر اسرائیلی محاصرہ توڑنے میں اس کی ناکامی امریکہ اور اسرائیل کو مزید جرائم کرنے کی ترغیب دیتی ہے”۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یمنی مسلح افواج نے “غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے پر دباؤ ڈالنے کے لیے اسرائیلی نیویگیشن کو دھمکی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلسطینی عوام کی حمایت میں اسرائیلی نیویگیشن پر پابندی کا اطلاق صرف اسرائیلی دشمن پر ہوتا ہے”۔

الحوثی نے خبردار کیا کہ اسرائیلی غاصب امریکی حمایت سے غزہ میں نسل کشی کر رہے ہیں۔ یہ ایسی چیز ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ “اس کا واحد حل غزہ میں امداد پہنچانا اور اس پٹی کے مکینوں کی بھوک اور پیاس کو ختم کرنا ہے”۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ “جب بھی کوئی کارروائی، دباؤ یا تصادم نہیں ہوتا ہے تو اسرائیلی دشمن اپنے جرائم کی حد کو بڑھا دیتا ہے”۔

امریکی فوج نے ہفتے کی شام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر بحیرہ احمر میں جنگی جہازوں سے میزائل داغنے کے موقع پر شدید فضائی حملے کیے تھے۔

گذشتہ روز یمن پر جارحیت کے آغاز سے اب تک دارالحکومت صنعا اور یمن کی متعدد گورنریوں کو نشانہ بنانے والی امریکی جارحیت کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 101 تک پہنچ گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan