بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے لبنان کے اندر حملوں اور بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔ قابض فوج کی طرف سے کی گئی جارحیت کے نتیجے میں متعدد لبنانی شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔
قابض اسرائیلی جنگی طیاروں نے 27 نومبر 2024 سے نافذ جنگ بندی معاہدے کی ایک نئی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے کئی قصبوں اور دیہاتوں پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا۔
مقامی لبنانی میڈیا نے لبنان کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ اتوار کی شام ملک کے جنوب میں عیناتہ قصبے پر اسرائیلی فضائی حملے میں دو شہری شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔
اس سے قبل قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے میس الجبل قصبے میں ایک کار پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید ہوگیا۔
یعترا اور برج الملوک پر حملوں کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر جنوبی لبنان پر اسرائیل کا یہ چوتھا حملہ ہے۔ دشمن کے ان حملوں میں چار شہری شہید ہوئے۔