Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اقصیٰ ٹی وی کی نشریات پر پابندی فلسطینی بیانیے کا گلا گھونٹنے کی منظم کوشش ہے:سلامہ معروف

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین کے گورنمنٹ میڈیا آفس کی سربراہ سلامہ معروف نے الاقصیٰ ٹی وی کی سیٹلائٹ چینلز سے بند کرنے کے امریکی اور یورپی ممالک کے مشترکہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے عوامی آزادیوں، آزادی رائے ا ورفلسطینی بیانیے کو دبانے کا ایک کھلا حملہ قرار دیا ہے۔

جمعے کی شام کو ایک پریس بیان میں معروف نے فلسطینی میڈیا کے خلاف غیر منصفانہ فیصلے کی مذمت کی جو کہ کسی کے لیے قابل قبول نہیں ہوگا۔ کیونکہ دوسری طرف قابض ریاست کے میڈیا آؤٹ لیٹس نسل پرستی، نفرت اور اشتعال انگیز مواد سے بھرے ہوئے ہیں۔

انہوں نے اس غیر منصفانہ فیصلے کو فلسطینی میڈیا اور بالخصوص الاقصیٰ ٹی وی پر قابض فوج کی کھلی جنگ کے ساتھ ایک نئی صف بندی قرار دیا۔ انہوں نےکہا کہ اقصیٰ چینل پر پابندی امریکی اور مغربی مدد سے فلسطینی صحافیوں کے قتل عام ، درجنوں میڈیا اداروں کے مراکز کی تباہی، صحافیوں کو گرفتار کرنے اور لاپتا کرنے، غزہ کی نسل کشی کی جنگ میں تقریباً 200 سے زائد صحافیوں کو شہید کرنے کے جنگی جرائم کا تسلسل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ صحافیوں کے خلاف قابض ریاست کے جرائم کے لیے ایک انعام ہے اور اسے صحافیوں اور میڈیا اداروں کے خلاف مزید جرائم کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی اور یورپی ممالک نے مشتترکہ طور پر فلسطینی مزاحمت کے ترجمام الاقصیٰ ٹی وی چینل کی نشریات پر پابندی عاید کردی تھی جس کے بعد فلسطینی عوامی ، سیاسی ، مزاحمتی اور ابلاغی حلقوں کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan