Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اقوام متحدہ کا غرب اردن میں صیہونی شرپسندوں کے تشدد پر انتباہ

مغربی کنارہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور (اوچا) نےمغربی کنارے کے کچھ علاقوں میں آباد کاروں کے تشدد میں اضافے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ اس تشدد کی وجہ سے فلسطینیوں کی جان ومال کو نقصان پہنچا جس نے فلسطینی کمیونٹیز کی نقل مکانی اور خطرات پیدا کردیے ہیں۔

اپنی روزانہ کی رپورٹ میں دفتر نے کہا کہ یہودی آباد کاروں کے گھروں کو آگ لگانے کے بعد نابلس میں دو خاندان بے گھر ہوئے، جن میں ایک شیرخوار اور ایک چھوٹا بچہ بھی شامل ہے۔

دفتر نے بتایا کہ گذشتہ دو سالوں کے دوران رابطہ دفتر نے آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد اور نقل و حرکت اور رسائی پر پابندیوں کی وجہ سے مغربی کنارے میں 2,000 سے زیادہ فلسطینیوں کی نقل مکانی کا ریکارڈ مرتب کیا ہے۔

شمالی مغربی کنارے میں قابض فوج کی جارحیت آٹھویں ہفتے میں داخل ہو گئی ہے، شہری اب بھی بے گھر ہو رہے ہیں، گذشتہ ہفتے اسرائیلی قابض فوج نے مشرقی بیت المقدس سمیت پورے مغربی کنارے میں کم از کم 10 مساجد پر چھاپے مارے۔

جنین میں پیر سے قابض فوج اور یہودی آباد کاروں کی جارحیت میں شدت آگئی ہے۔ میونسپلٹی کے مطابق شہر کے مشرقی حصے کے تین محلوں سے 500 سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ اور اس کے شراکت داروں نے خوراک کی بڑھتی ہوئی عدم تحفظ سے خبردار کیا ہے کیونکہ غاصبانہ قبضے، نقل مکانی اور نقل و حرکت پر پابندیاں خوراک تک رسائی کو محدود کرتی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan