Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل نے بیت المقدس میں 1600 مکانات کی تعمیر کی منظوری دیدی

palestine_foundation_pakistan_settlement-plan-build-1600-new-jewish-homes-in-jerusalem-al-quds

بیت المقدس میں اسرائیل کی ڈسٹرکٹ کمیٹی برائے پلاننگ و ڈویلپمنٹ القدس شہرکے شمال میں “رمات شلومو” کالونی میں مزید 1600 رہائشی اپارٹمنٹس کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ منگل کے روز اسرائیلی ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مکانات کی تعمیر کے نئے منصوبے کو تکنیکی اعتبار سے خصوصی پروٹوکول کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ مقبوضہ بیت المقدس میں تعمیرات کی اس نئی اسکیم کا اعلان ایک ماہ قبل امریکی نائب صدر جوزف بائیڈن کے دورہ اسرائیل کے دوران کیا گیا تھا تاہم اب اس کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جوزف بائیڈن کے دورے کے دوران انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی اعلان کرہ تعمیراتی منصوبے پر دو سال بعد عمل کیا جائے گا، لیکن اسرائیل نے اس وعدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیرات فوری شروع کرنےکی منظوری دے دی ہے۔ ادھر اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے میں بھی یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر باراک حسین اوباما کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ جارج میچل آج بدھ کے روز تل ابیب پہنچ رہے ہیں۔ ان کے دورے کا مقصد اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان بالواسطہ مزاکرات کا سلسلہ آگے بڑھانا ہے۔ اسرائیلی ریڈیو کے مطابق مسٹر جارج مچیل اپنے دورے کے دوران اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو، وزیرخارجہ اور دیگر اہم راہنماؤں کے ساتھ ساتھ فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan