Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں اسرائیل بمباری سے دو بچے شہید، خاتون زخمی

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج کے ڈرون ن حملے میں شمالی غزہ کی پٹی میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک دو بچے شہید اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

ایک مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ نماز مغرب کی اذان کے دوران بیت حانون شہر میں اسرائیلی ڈرون کے بم سے نشانہ بننے والا بچہ سراج کریم نصیر شہید اور اس کی والدہ شدید زخمی ہوگئیں۔

دریں اثناء جمعرات کی شام غزہ شہر کے مشرق میں الشجاعیہ محلے میں اسرائیلی ڈرون کی فائرنگ سے ایک بچہ شہید ہو گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایک اسرائیلی ڈرون نے شہریوں پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں شجاعیہ محلے کے علاقے المنطار میں تین سالہ امجد حازم عابد شہید ہوگیا۔

اسرائیلی فوجی گاڑیوں نے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس کے مشرق میں عبسان الکبیرہ اور الجدیدہ قصبوں کے مشرق میں اندھا دھند فائرنگ کی۔

یکم مارچ کو غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے پہلے مرحلے کے اختتام کے بعد سے قابض فوج تقریباً روزانہ کی بنیاد پر فضائی حملے اور گولہ باری کر رہی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan