مشرق وسطیٰ میں اقوام متحدہ کے امن مندوب رابرٹ سیری نے کہا ہے کہ دو ہفتے قبل عالمی امدادی بحری بیڑے “فریڈم فلوٹیلا” پر اسرائیلی حملے کے بعد قبضے میں لیے گئے سامان کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں غزہ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ منگل کے روز سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران اپنے بیان میں رابرٹ فسک کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے فریڈم فلوٹیلا کے امدادی سامان کو غزہ لے جانے کی تجویز قبول کر لی ہے اور تل ابیب میں موجود امدادی سامان کے لیے ٹرک اور کنٹینرز تیار کیے جا رہے ہیں، جن پر یہ سامان غزہ لایا جائے گا۔ اقوام متحدہ کے اہلکار نے کہا کہ فریڈم فلوٹیلا کے سامان کی غزہ منتقلی کا فیصلہ ترکی اور اسرائیلی حکام کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔ ترکی کے تین امدادی جہازوں کا سامان جلد غزہ پہنچایا جائے گا۔