Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل کی غزہ کے ایرانی امدادی جہاز روکنے کی کوششیں

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat-iof اسرائیل کےاعلیٰ سطح کے سیاسی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی طر ف سے غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کے لیے ایران سے آنے والے امدادی قافلے کی راہ روکنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ امدادی جہاز کو مصر کی سمندری حدود سے غزہ کے سمندر میں داخل ہونے سے روکا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یورپی ممالک اور اقوام متحدہ کی طرف سے غزہ کی معاشی ناکہ بندی کم کرنے سے متعلق اسرائیل سے بات چیت کے باوجود اسرائیلی بحریہ ایران کے امدادی جہاز کو روکنے کے لیے پرعزم ہے، ایران کے کسی بھی امدادی جہاز کو غزہ نہیں آنے دیا جائے گا۔ دوسری جانب اسرائیلی اخبار”یدیعوت احرونوت” نے منگل کی اشاعت میں شائع رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی بحریہ کسی صورت میں بھی ایرانی بحری جہاز کو غزہ جانے کی اجازت نہیں دے گی۔ رپورٹ کے مطابق دو بحری جہازوں کا قافلہ امدادی سامان لے کر رواں ہفتےغزہ روانہ ہوگا۔ ان میں سے ایک جہاز ایران کی طرف سے جبکہ دوسرا لبنانی حزب اللہ کی جانب سے غزہ کے لیے روانہ کیا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan