Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل کا فلسطینیوں کو امداد دینے سے انکار جنگی جرائم کا تسلسل ہے: اقوام متحدہ

نیو یارک   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) خوراک کے حق سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مائیکل فخری نے کہا ہے کہ “اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کو انسانی امداد دینے سے انکار جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا تسلسل ہے”۔

فخری نے مزید کہاکہ “اسرائیلی معاشی اور قانونی نظام فلسطین کو ضم کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں”۔

انہوں نے وضاحت کی کہ “غزہ میں فلسطینیوں کو بھوک سے مارنے اور دیگر جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی حکام کو کٹہرے میں لایا جانا چاہیے”۔

غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے کل بدھ کو اعلان کیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 12 شہداء کی لاشیں ہسپتالوں میں لائی گئیں جن میں 5 کی لاشیں ملبے کے نیچے سے نکالی گئیں جب کہ 14 زخمی بھی شامل ہیں۔

وزارت نے اطلاع دی ہے کہ “7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 48,515 ہوگئی ہے۔ 111,941 زخمی ہیں۔

سات اکتوبر 2023 اور 19 جنوری 2023 کے درمیان غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیل کی طرف سے نسل کشی کی جنگ میں 160,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جن میں سے زیادہ تر بچے اور خواتین تھیں اور 11,000 سے زیادہ لاپتہ ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan