Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مغربی کنارے میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسلی صفائی کی مہم ہے:یو این عہدیدار

رام اللہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی نسلی صفائی کی مہم کا حقیقی سلسلہ ہے، کیونکہ غاصب ریاست نے ایک ہی ماہ میں مغربی کنارے سے 40 ہزار فلسطینیوں کو بے گھر کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے رپورٹر نے مغربی کنارے میں رونما ہونے والے واقعات اور ان پر عرب ریاستوں کے موقف کو حیران کن قرار دیا۔ عرب ممالک کی کچھ بھی کرنے کی محدود صلاحیت کے بارے میں گفتگو پر انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال صرف غزہ کی تعمیر نو کی بات کرنے کے بجائے فلسطینیوں کے دفاع میں عرب آواز کو متحد کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے۔

البانیز نے بدھ کے روز میڈیا کے بیانات میں زور دے کر کہا کہ اسرائیل مغربی کنارے میں جو کچھ کر رہا ہے وہ شرمناک اور غیر قانونی ہے، لیکن حیران کن نہیں، بعض عرب ممالک پر فلسطینیوں کے خلاف سازش کرنے کا الزام لگاتے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ “اسرائیل” فلسطین کی اراضی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ وہ اس وقت مغربی کنارے میں وہی کر رہا ہے جو اس نے غزہ کی پٹی میں کیا، وہ سنجیدگی سے چاہتا ہے کہ تمام فلسطینی اپنی سرزمین چھوڑ دیں، جبکہ عرب ممالک اور عالمی برادری کچھ نہیں کر رہی۔

اقوام متحدہ کی عہدیدار نے رمضان المبارک کے دوران قابض ریاست کی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ 55 سال سے کم عمر کے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے سے روکنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں نے ہر طرح سے پرامن اور مزاحمت کے ذریعے عالمی برادری کو متحرک کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ جنوبی افریقہ، اسپین اور نمیبیا جیسے ممالک نے اسرائیل کے جرائم کا جواب دینے کے لیے اقدامات کیے ہیں، جب کہ عربوں نے غزہ کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو روکنے کی کوشش کے علاوہ کوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan