مغربی کنارہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح مغربی کنارے کے شہروں اور دیہاتوں میں چھاپوں اور گرفتاریوں کی ایک وسیع مہم شروع کی۔ اس دوران قابض فوج نے متعدد شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں سے بیشترکا تعلق جنین سے ہے، جب کہ قابض فوج نے قلقیلیہ میں ایک مکان کو دھماکے سے اڑا دیا۔
قابض فوج نے شہید نور زایط کے بھائی احمد زایط کو غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم کے مضافاتی علاقے شوئیکہ میں ایک چھاپے کے دوران گرفتار کیا، اس کے علاوہ نواحی علاقے ذنابہ سے نوجوان عبدالرحمن عودہ اور طولکرم سے نوجوان ماہم العطار کو گرفتار کیا۔
قابض فوج نے نابلس سے یاسین عمیرہ کو نابلس سے گرفتار کیا، جب کہ قابض فوج نے بلاطہ مہاجر کیمپ سے عبدالناصر دھقان، نوجوان محمد ماجد ابو اصبہ اور محمد فادی ابو اصبہ کو الخلیل کے قصبے حلحول سے اور نوجوان آدم اعظمی جبارین کو سعیر سے گرفتار کیا۔
قابض فوج کے چھاپوں کا دائرہ رام اللہ کے قصبے بیتونیہ تک پھیل گیا جہاں انہوں نے احمد الخطیب کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا۔ انہوں نے القدس کے قصبے کفر عقب میں بھی چھاپہ مارا جہاں انہوں نے مجدی قہوش کو گرفتار کیا۔
جنین گورنری میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران لواء ناصر محمد أبو جعص، إبراهيم عماد إبراهيم عامر، أحمد أسامة محمود أبو علي، محمود مراد محمود السعدي، يوسف سليم أحمد جلامنہ، محمد محمود حسين سويطی، محمد شامی يوسف الشامی، سلطان أيمن عارف أبو جعص، أحمد إبراهيم إسماعيل أبو غالی، وقيس رائد حسين بدوی، ووليد عمر حامد أبو حامد کو گرفتار کیا گیا.
قابض اسرائیلی اسرائیلی فوج نے فوج نے بدھ کی صبح مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے شہید کمانڈر علی ابو خلیل کے خاندان کا گھر دھماکے سے اڑا دیا۔
القسام بریگیڈ کے کمانڈر شہید ابو خلیل نے قلقیلیہ میں اسٹریٹ 22 میں ایک آپریشن میں حصہ لیا تھا جس کے نتیجے میں ایک آباد کار ہلاک ہوگیا۔
بمباری سے قبل قابض فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کی مہم کے ساتھ القسام بریگیڈ کے شہید علی ابو خلیل کے گھر کو مسمار کرنے کی تیاری کے لیے قلقیلیہ کے علاقے صفین میں فوجی کمک روانہ کی۔
قابض فوج نے شہید ابو خلیل کے اہل خانہ کے گھر پر بمباری کی تیاری کے لیے قلقیلیہ میں اسلامیہ کالج کے علاقے کو مکمل طور پر سیل کردیا۔
قابض فوج نے اس سے قبل شہید ابو خلیل کے اہل خانہ کے گھر پر ایک سے زائد مرتبہ چھاپے مارے تھے اور خاندان کو مسمار کرنے کی باضابطہ اطلاع دی تھی۔
القسام کے دو شہیدوں علی ابو خلیل اور جمال ابو ہنیہ نے ایک بہادرانہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 22 جون 2024 کو وسطی قلقیلیہ میں ایک آباد کار ہلاک ہوگیا تھا۔
اگست 2024 ءمیں قابض اسرائیلی فوج نے ابو خلیل کو چار دیگر مزاحمت کاروں کے ساتھ شہید کردیا تھا۔