Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج نےالقسام شہید کمانڈر علی ابو خلیل کے خاندان کا مکان دھماکے سے اڑا دیا

قلقیلیہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی اسرائیلی فوج نے فوج نے بدھ کی صبح مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے شہید کمانڈر علی ابو خلیل کے خاندان کا گھر دھماکے سے اڑا دیا۔

القسام بریگیڈ کے کمانڈر شہید ابو خلیل نے قلقیلیہ میں اسٹریٹ 22 میں ایک آپریشن میں حصہ لیا تھا جس کے نتیجے میں ایک آباد کار ہلاک ہوگیا۔

بمباری سے قبل قابض فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کی مہم کے ساتھ القسام بریگیڈ کے شہید علی ابو خلیل کے گھر کو مسمار کرنے کی تیاری کے لیے قلقیلیہ کے علاقے صفین میں فوجی کمک روانہ کی۔

قابض فوج نے شہید ابو خلیل کے اہل خانہ کے گھر پر بمباری کی تیاری کے لیے قلقیلیہ میں اسلامیہ کالج کے علاقے کو مکمل طور پر سیل کردیا۔

قابض فوج نے اس سے قبل شہید ابو خلیل کے اہل خانہ کے گھر پر ایک سے زائد مرتبہ چھاپے مارے تھے اور خاندان کو مسمار کرنے کی باضابطہ اطلاع دی تھی۔

القسام کے دو شہیدوں علی ابو خلیل اور جمال ابو ہنیہ نے ایک بہادرانہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 22 جون 2024 کو وسطی قلقیلیہ میں ایک آباد کار ہلاک ہوگیا تھا۔

اگست 2024 ءمیں قابض اسرائیلی فوج نے ابو خلیل کو چار دیگر مزاحمت کاروں کے ساتھ شہید کردیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan