Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں جنگ بندی کے بعد سے 137 فلسطینی شہید کردیے گئے: فلسطینی میڈیا

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نےبتایا ہے کہ 19 جنوری کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 137 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ شہداء میں 52 کو رفح میں شہید کیا گیا۔

غزہ میں سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے ایک پریس بیان میں کہاکہ “گذشتہ دس دنوں کے دوران قابض فوج نے جان بوجھ کر ہمارے لوگوں کے خلاف اپنے جرائم اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اضافہ کیا ہے۔ ان میں سے تازہ ترین خلاف ورزیاں منگل کو پیش آئیں جب قابض فوج نے بمباری کرکےدو بھائیوں سمیت پانچ افراد کو شہید کردیا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض فوج ایک طرف محاصرے کو سخت کرنے اور ضروریات زندگی کی تمام اشیاء کو روکنے کے جرم کے ذریعے عوام پر دباؤ ڈالنے اور ان کے مصائب میں اضافہ کرنے پر بہ ضد ہے اور دوسری طرف شہریوں کو قتل کر کے اپنے میدانی جرائم میں اضافہ کر رہی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ قابض اسرائیل اس بیانیے میں جھوٹ بول رہا ہے جو بچوں اور خواتین سمیت نہتے شہریوں کے قتل کو جواز فراہم کرتا ہے۔ شہید ہونےوالے فلسطینیوں میں سے کسی کو بھی اس کے فوجیوں کو خطرہ نہیں تھا، اور ان میں سے زیادہ تر ان مقامات کے قریب اپنے گھروں کا معائنہ کرتے ہوئے مارے گئے جہاں قابض فوجیں تعینات تھیں۔

انہوں نے کہا کہ قابض کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی اور جنوبی غزہ کی پٹی میں صلاح الدین محور سے دستبرداری سے انکار، نیز وہاں سے اس کی مسلسل دراندازی اور چھاپے، رفح کے قلب تک پہنچنا اور مکانات کو مسمار کرنا قابض کے جارحانہ عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔

سلامہ معروف نے ثالث ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیل کو روکیں اور اسے معاہدے میں موجود اپنے وعدوں کی پاسداری کرنے اور محاصرے اور قتل کے جاری جرائم کو ختم کرنے کا پابند بنائیں۔

سرکاری میڈیا آفس نے بین الاقوامی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیل کے جرائم کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے، جن میں سے تازہ ترین 2.4 ملین افراد پر محاصرہ سخت کرکے اجتماعی سزا کا جرم اور عام شہریوں کے خلاف میدان میں قتل کے جرائم ہیں۔

امریکی حمایت سے، اسرائیل 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے، جس میں 160,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں، اور 14,000 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan