لخلیل (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) منگل کو اسرائیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں مسافر یطا کے گاؤں “حربہ النبی” پر حملہ کیا اور شہریوں اور ان کی املاک کی توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی۔
مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی حفاظت میں متعدد آباد کاروں نے گاؤں پر حملہ کیا اور شہریوں کو مار پیٹ کی۔ ان پر سنگ باری کی اور گھروں کے سامان کی توڑ پھوڑ کی جس کے نتیجے میں شہری مطیب راشد کو تشدد کے بعد زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
قابض فوج نے شہری احمد عبدالمحسن راشد کو بھی تشدد کے بعد گرفتار کر لیا۔
گذشتہ ماہ آباد کاروں نے 230 حملے کیے، جن میں سے ہر ایک میں 43 حملے نابلس اور الخلیل کی گورنری میں کیے گئے، رام اللہ میں 38 القدس میں 25 حملے کیے گئے۔ انہوں نے فلسطینیوں کی املاک کی توڑ پھوڑ اور چوری کی 68 کارروائیاں بھی کیں۔