Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

رفح اور البریج کیمپ پر دو اسرائیلی حملوں میں 3 بھائیوں سمیت 4 فلسطینی شہید

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  جنگ بندی کی نئی خلاف ورزی کرتے ہوئے وسطی غزہ کی پٹی میں البریج کیمپ پر قابض اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں تین حقیقی بھائیوں کے مارے جانے کے چند گھنٹے بعد رفح پر اسرائیلی فضائی حملے میں پیر کی شام ایک شہری شہید اور دو زخمی ہو گئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی ڈرون نے رفح کے مشرق میں شہریوں کے ایک گروپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں عبداللہ علی الشاعر شہید اور دو دیگر زخمی ہوگئے جنہیں غزہ کے یورپی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس سے قبل وسطی غزہ کی پٹی میں شہریوں کے ایک گروپ پر اسرائیلی بمباری میں تین سگے بھائی شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی ڈرون نے وسطی غزہ کی پٹی میں البریج کیمپ کے شمال مشرق میں وادی ابو قطرون کے علاقے میں شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ بمباری کے نتیجے میں تین بھائیوں کی شہادت ہوئی جن کی شناخت محمود، محمد اور احمد عبداللہ احمد کے نام سے کی گئی ہے۔ ان کے علاوہ متعدد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایمبولینسوں نے نشانہ بنائے گئے مقام پر پہنچ کر شہداء اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، علاقے میں شدید کشیدگی کی کیفیت
پائی جا رہی ہے۔

اسرائیلی بمباری غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی کے زخمی ہونے کے فوراً بعد ہوئی۔

غزہ کی بندرگاہ کے قریب اسرائیلی بندوق بردار بوٹ کی طرف سے فائر کیے گئے گولے سے ایک ماہی گیر بھی ران میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوا۔

یکم مارچ کو غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے پہلے مرحلے کے اختتام کے بعد سے قابض فوج تقریباً روزانہ فضائی حملے اور فائرنگ کی کارروائیاں کر رہی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا معاہدہ 19 جنوری کو شروع ہونے کے بعد سے قابض فوج معاہدے کی تقریباً 700 خلاف ورزیاں کر چکی ہے جس کے نتیجے میں تقریباً 130 افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

اس سے قبل سوموار کو غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 شہداء کی لاشیں ہسپتالوں میں لائی گئیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan