Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نوجوان کا قتل وحشیانہ کاررائی، فلسطینی اتھارٹی اپنے شہریوں کا خون بہانہ بند کرے:حماس

جنین  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں قابض اسرائیلی فوج کو مطلوب فلسطینی نوجوان عبدالرحمان ابو المنا کی فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کی کارروائی کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس مجرمانہ قتل کو عباس ملیشیا کی وحشیانہ جارحیت قرار دیا ہے۔

حماس کی طرف سے جاری ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک طرف قابض صہیونی ریاست امریکی اور مغربی مدد سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے اور دوسری طرف نام نہاد فلسطینی اتھارٹی نہتے شہریوں کا خون بہانے کے جرم پر مصر ہے۔ ابو المنیٰ کی عباس ملیشیا کے ہاتھوں شہادت ایک سنگین واقعہ اور عباس ملیشیا کی دہشت گردی کا مظہر ہے۔

حماس نے پیر کی شام ایک بیان میں کہاکہ فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کی طرف سے ہمارے لوگوں اور مزاحمت کاروں کو مسلسل نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔ جس گھناؤنے جرم کا ہم نے کل شام مشاہدہ کیا، اس کے نتیجے میں مطلوب شخص عبدالرحمن ابو منٰٰ کی شہادت ہوئی، جب اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز نے جنین میں اس پر براہ راست گولی چلائی، یہ ایک خطرناک خونریزی کی علامت ہے۔ اتھارٹی کی پولیس فورس نے حالیہ عرصے میں درجنوں نہتے فلسطینیوں کی جانیں لی ہیں۔

حماس نے مطلوب شہید ابو منیٰ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کے مسلسل جرائم اور فلسطینی قومی اور سماجی منظر نامے پر ان کے خطرناک اثرات کے بارے میں خبردار کیا۔ حماس نے عباس ملیشیا پر زور دیا کہ وہ مزاحمتی کارکنوں کا تعاقب بند کرے۔

خیال رہے کہ عباس ملیشیا نے گذشتہ روز اسرائیلی فوج کو مطلوب ایک فلسطینی شہری عبدالرحمان المنیٰ کو جنین میں گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan