غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) وزارت صحت غزہ نے بتایا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید پانچ فلسطینی اسرائیل کے حملوں کے دوران شہید ہوئے ہیں۔ جبکہ 37 فلسطینی اسرائیلی بمباری کے واقعات میں زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 48458 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ ان میں بڑی تعداد فلسطینی عورتوں اور بچوں کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے دوران 111897 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والے گھروں کے ملبے کے نیچے موجود فلسطینی شہداء کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔