Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

سات اکتوبر 2023 ءسے اب تک 78,000 اسرائیلی فوجی زخمی اور معذور ہوچکے

رام اللہ قابض اسرائیل کے”سرکاری” اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں جاری جنگ کے دوران زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 78,000 ہو گئی ہے۔ آخری سرکاری رپورٹ کے بعد سے 8,000 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے 16,000 کا اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ قابض فوج کے 51 فیصد زخمیوں کی عمریں 30 سال سے کم ہیں، اور نئے زخمی ہونے والے زیادہ تر ریزرو فوجی ہیں، جس سے پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر میں مبتلا فوجیوں کی تعداد میں اضافے کی توقع ہے۔

قابض اسرائیلی وزرات دفاع کے نمائندے نے کنیسٹ میں فارن ورکرز کمیٹی کے خصوصی اجلاس کے دوران بتایا کہ زخمیوں میں سے 10 فیصد کو درمیانے درجے سے لے کر سنگین نوعیت کے زخم آئے ہیں جبکہ 6,363 زخمیوں کو مستقل طبی امداد کی ضرورت ہے۔ ان میں 486 جنگی ہلاکتیں بھی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض حکومت نے نفسیاتی امراض میں مبتلا فوجیوں کے علاج کے لیے 400 نئے نفسیاتی معالجین کو بھرتی کیا ہے۔

اسرائیلی وزارت دفاع نے وضاحت کی کہ زخمیوں کی دیکھ بھال کے بجٹ میں 2020 کے بعد سے 72 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو کہ 2024 میں 841 ملین شیکل تک پہنچ گیا ہے جو اس سے قبل 492 ملین شیکل تھا۔

اسرائیلی جنرل اسٹاف کے اندر افرادی قوت کی شدید قلت کے بارے میں تشویش بڑھ رہی ہے، خاص طور پر جنگ کے بعد سروس پر واپس آنے والے فوجیوں کی تعداد میں کمی کے علاوہ بہت سے فوجیوں کو درپیش نفسیاتی بحران بھی شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے قابض فوج میں افرادی قوت کی شدید کمی کے حوالے سے قابض فوج کے جنرل اسٹاف اور نئے چیف آف اسٹاف ایال ازمیر کے درمیان “تشویش” کا انکشاف کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan