Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مزاحمت کی صلاحیت برقرار، اس نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں: نعیم قاسم

بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل الشیخ نعیم قاسم نے زور دے کر کہا ہے کہ ان کی جماعت “افرادی قوت اور عسکری صلاحیتوں کی مالک ہے۔ مزاحمت نے 10 دن کی اسرائیلی جارحیت کے بعد دوبارہ اپنا کنٹرول حاصل کر لیا ہے”۔

اتوار کو پریس بیانات میں القاسم نے انکشاف کیا کہ اندرونی تحقیقات “سبق حاصل کرنے اور تصادم کے دوران ہونے والے کچھ حفاظتی انکشافات سے نمٹنے کے لیے کی جا رہی ہیں”۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ مزاحمت “چیلنجوں کے باوجود اپنی صلاحیت سے محروم نہیں ہوئی۔ یہ کہ وہ اہم سیکورٹی اور فوجی کامیابیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہی، جن میں سب سے نمایاں “نیتن یاہو کے گھر” تک پہنچنا تھا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ مزاحمت اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی جگہ کو نشانہ بنا سکتی ہے، لیکن اس نے اپنے حملوں کو صرف فوجی اہداف پر مرکوز رکھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ جو معاہدہ (لبنان جنگ بندی) ہوا وہ آخری دم تک مزاحمتی قوتوں کی استقامت اور ثابت قدمی کے بعد عمل میں آیا۔

قابض ریاست کے نام اپنے پیغام میں الشیخ قاسم نے کہاکہ “اگر آپ کچھ پوائنٹس پر رہیں تو بھی یہ مزاحمت آپ کو ان میں جاری رہنے نہیں دے گی”۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مزاحمت کا تسلسل “صرف تقریروں تک محدود نہیں ہے، بلکہ یہ ایک مسلسل میدانی حقیقت ہے”۔

انہوں نے مزید کہاکہ “مزاحمت میدان میں اپنی پیش قدمی جاری رکھے گی۔ خطرات کے سامنے پیچھے نہیں ہٹے گی اور مزاحمت کرنے والے لوگ تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ثابت قدم رہیں گے”۔

انہوں نے مزید کہاکہ “لبنانی ریاست کو سیاسی اقدام کرنے کا موقع دینے دیں تاکہ پوری دنیا پر یہ ثابت ہو کہ اسرائیل سیاست کے ذریعے نہیں بلکہ جنگ اور مزاحمت کے ذریعے پیچھے ہٹتا ہے”۔

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہاکہ “ہم ایک نئے دور میں ہیں اور ہم مساوات کو اسرائیل کے طرز پر قائم نہیں ہونے دیں گے، بلکہ ہم ایک ایسی مساوات قائم کریں گے جو ہمارے مستقبل اور ہمارے ملک کی حفاظت کرے اور ہماری سرزمین کی آزادی کا باعث بنے”۔انہوں نے کہا کہ قابض ریاست کی خلاف ورزیوں پر خاموشی اختیار کرنے کے بجائے مزاحمت جاری رکھے گی۔

انہوں نے مزید کہا: “جب ہم کہتے ہیں کہ مزاحمت جاری ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ مزاحمت میدان میں جاری ہے۔حزب اللہ مضبوط ہے اور اس میں بڑی صلاحیتیں ہیں۔مزاحمت کی جڑیں گہری ہوتی ہیں، اور اس کے مجاھدین لچکدار اور چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan