Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نسل کشی کے جرم کا تسلسل، قابض فوج نے غزہ کی بجلی مکمل طور پر منقطع کر دی

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی حکام نے اتوار کی شام غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے تسلسل میں پوری پٹی کی بجلی بند کردی ہے جس کے نتیجے میں پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔

قابض اسرائیل کے وزیر توانائی ایلی کوہن نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ اس نے “اپنے اختیارات کی بنا پر غزہ کی پٹی کو بجلی کی فراہمی بند کرنے کا حکم دیا ہے جس کے بعد پٹی میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر روک دی گئی ہے۔

غزہ کی پٹی 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے تمام سہولیات کے لیے بجلی کی بندش کا سامنا کر رہی ہے، جو کہ پوری پٹی میں بنیادی ڈھانچے اور مین جنریٹرز کی تباہی کے ساتھ ساتھ جاری ہے۔

کل ہفتے کے روز غزہ کی پٹی میں بجلی کی کمپنی نے تصدیق کی کہ پٹی 519ویں روز بھی بجلی سے محروم ہے، جو کہ ایک بے مثال انسانی تباہی کا تسلسل ہے۔

بجلی کمپنی نے ایک پریس بیان میں مزید کہا کہ پٹی میں بجلی کی بندش کی وجہ سے مختلف مقامات پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan