Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ:ملبے تلے دبے 6 شہداء کی لاشیں برآمد

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں شہداء کی تعداد 48,446 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت نے فلسطینی شہداء اور زخمیوں کے حوالے سے اپنی اعدادوشمار کی رپورٹ میں کہا ہے کہ “گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 6 شہداء کے جسد خاکی لائے گئے۔ اسرائیل کے نئے حملوں میں سات فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔”

انہوں نے واضح کیا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی نسل کشی سے شہداء کی تعداد 48,446 اور 111,852 زخمی ہو چکی ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پرشہداء کی بڑی تعداد موجود ہے، اور ایمبولینس اور سول ڈیفنس کا عملہ سامان کی کمی کی وجہ سے ان تک پہنچنے سے قاصر ہے۔

غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ 19 جنوری کو نافذ ہونے کے بعد سے گذشتہ ہفتے کی شام پہلے مرحلے کے اختتام تک جاری رہا۔ اس دوران حماس کے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق قابض فوج نے 900 سے زائد خلاف ورزیاں کیں۔

ان خلاف ورزیوں میں فضائی اور توپ خانے سے بمباری، ڈرون کی شدید پروازیں، انسانی امداد کے داخلے کو روکنا، شہریوں پر گولیاں چلانا، گھروں کو مسمار کرنا اور کاروں کو نشانہ بنانا شامل ہیں۔ اس میں ایندھن کے داخلے کو روکنا، سول ڈیفنس کی گاڑیوں اور بھاری مشینری کے داخلے میں رکاوٹ اور خیموں اور موبائل گھروں کے داخلے کو روکنا بھی شامل ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan