حماس ترجمان فوزی برہوم نے کہا ہے کہ الخلیل شہرمیں مزاحمت کاروں کی طرف سے اسرائیلی فورسز پر کامیاب حملہ، رام اللہ انتظامیہ اور قابض صہیونی فورسز کے سیکیورٹی تال میل کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمت ہی اسرائیلی قبضے کے خاتمے کی واحد ضامن ہے۔ بروہم نے واضح کیا کہ اسرائیل کے پاس اس کے سوا کوئی راستہ نہیں کہ وہ ہماری سرزمین کو چھوڑ کر چلا جائے اور ہمارے لوگوں اور ہماری عبادت گاہوں پر حملے کرنے سے باز آجائے۔ واضح رہے کہ پیر کی صبح ،الخلیل میں اسرئیلی سرحدی پولیس گشتی پارٹی پر مزاحمت کاروں نے ایک زور دار حملہ کیا۔ حملے کی ذمہ داری” فریڈم فلو ٹیلا شہداگروپ” نامی تنظیم نے قبول کی۔ گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ جب تک اسرائیل ان کی سر زمین پر قابض ہے،تب تک وہ ہتھیار نہیں چھوڑیں گے اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔