Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوجیوں نے صحافیوں سمیت متعدد فلسطینیوں کو گولی مار دی

رام اللہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل اور بیت المقدس گورنری میں قابض اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران اندھا دھند فائرگ کی جس کے نتیجے ایک صحافی سمیت متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

جنوبی مغربی کنارے میں الخلیل کے شمال میں واقع العروب کیمپ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے آنسو گیس کے شیل فائر کیے جانے کے بعد ایک نوجوان کو گولی مار دی گئی اور درجنوں شہریوں کو دم گھٹنے کا سامنا کرنا پڑا۔

خبر رساں اداروں نے واضح کیا کہ قابض فوج نے فلسطینیوں پر گولیاں اور آنسو گیس کے بم برسائے جس سے نوجوان کے جسم کے نچلے حصوں، پاؤں اور ہاتھ میں چوٹیں آئیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے صحافیوں کے ایک گروپ پر اس وقت حملہ کیا جب قابض فوج القدس کے شمال مغرب میں واقع قصبے رفعت میں داخل ہوگئیی تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق فوج نے صحافیوں پر فائرنگ کی جس سے صحافی یوسف شحادہ زخمی ہوگئے۔ان کے سر پر چوٹیں آئیں جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔

قبل ازیں صحافیوں نے القدس میں قیدی ہایل عیسیٰ ضیف اللہ کے مکان کو مسمار کرنے والے اسرائیلی بلڈوزر کی کوریج کی تھی۔

7 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی پر تباہی کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے قابض اسرائیلی فوج اور آباد کاروں نے مشرقی یروشلم سمیت مغربی کنارے میں اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً 930 فلسطینی شہید، 7000 کے قریب زخمی اور 14050 کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan