Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سےزخمی فلسطینی نوجوان شہید

دیر البلح  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کے وسطی علاقے دیر البلح میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

عماد ابو اسبیتان نامی نوجوان آج بروز منگل وسطی غزہ کی پٹی کے شہر دیر البلح کے مشرق میں اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

ایک مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ عماد خالد محمد ابو اسبیتان نامی نوجوان چند روز قبل دیر البلح شہر کے مشرق میں قابض فوج کی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا تھا۔

گذشتہ روز رفح میں قابض فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری شہید ہو گئے تھے۔ اس سے ایک روز قبل غزہ کی پٹی میں قابض فوج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ سے چار شہریوں کو شہید کردیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan