Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غرب اردن میں قابض اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران متعدد شہری زخمی

نابلس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں اور دیہاتوں پر قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران متعدد شہری زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس کے جنوب میں واقع قصبوں بیتا اور اودلا پر دھاوا بول دیا۔

ہلال احمر سوسائٹی نے اطلاع دی ہے کہ اس کے عملے نے قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں کے بعد اودلا قصبے سے دو زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، جن میں سے ایک لڑکے کے سینے میں گولی ماری گئی ہے جبکہ دو دیگر زخمیوں کو بیتا قصبے سے اور علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض فورسز نے بیتا میں زخمیوں میں سے ایک کو حراست میں لے لیا تھا تاہم بعد میں اسے ایمبولینس سروس کے حوالے کردیا گیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کی متعدد گاڑیوں نے شام کے وقت اودلا قصبے پر دھاوا بولا، جبکہ پڑوسی قصبے بیتا کی طرف جانے سے پہلے شہریوں پر گولیاں چلائیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے خضر قصبے میں چھاپہ مارا اور شہریوں کے گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر گھروں پر فائرنگ کی۔اس دوران قابض فوجیوں نے شہریوں پر براہ راست گولیاں چلائیں، گیس بم برسائےاور ساؤنڈ بموں سے فائرنگ کی جس سے متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

پیر کی شام کو قابض فوج نے وسطی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے مغرب میں واقع گاؤں شقبا پر دھاوا بولا اور براہ راست گولیاں برسائیں جس سے تین نوجوان زخمی ہوگئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan