Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

عالم اسلام غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے فوری کارروائی کرے: حماس

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے غزہ پر قابض اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ محاصرہ توڑنے اور انسانی امداد کو داخلے کی اجازت دینے کے لیے فوری بین الاقوامی، عرب اور مسلمان ممالک کے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

حماس نے پیر کی شام جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ” قابض صہیونی ریاست کی طرف سے انسانی امداد اور سامان کی غزہ کی پٹی کی گذرگاہوں کی مسلسل بندش بے گناہ شہریوں کے خلاف اجتماعی سزا اور بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے”۔

حماس نے زور دے کر کہا کہ “خوراک، ادویات اور بنیادی ضروریات کی آمد کو روکنا ایک واضح جنگی جرم ہے، ہمارے ثابت قدم عوام کا گلا گھونٹنے کی مذموم کوشش اور 20 لاکھ سے زائد فلسطینیوں پر ایک تباہ کن معاشی جارحیت مسلط کرنا ہے جوکہ، تمام انسانی اقدار اور بین الاقوامی قوانین کے لیے ایک کھلا چیلنج ہے”۔

حماس نے مزید کہا کہ “جنگی مجرم نیتن یاہو کی جانب سے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے لیے امداد کے داخلے کو روکنے کا دنیا کے سامنے عوامی طور پر اعلان بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی بے توقیری کی بدترین مثال ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی دوبارہ ناکہ بندی میں امریکی انتظامیہ کی طرف سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی ریاست کے جرائم کی حمایت ہے۔

خیال رہے کہ قابض اسرائیلی حکومت نے اتوار کی صبح غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے کو روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ فیصلہ 42 دنوں تک جاری رہنے والے جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے اختتام کے بعد کیا گیا۔قابض صہیونی حکومت نے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات سے فرار اختیار کرتے ہوئے غزہ کی پٹی پر ایک بار پھر جنگ مسلط کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan