غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیل کی جانب سے کی مسلط کی جانے والی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 48,397 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت نے پٹی میں فلسطینی شہداء اور زخمیوں کے بارے میں اپنی رپورٹ میں کہاکہ “گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 9 شہداء غزہ کے جسد خاکی پٹی کے ہسپتالوں میں پہنچائے گئے، جن میں سے 4 کی لاشیں ملبے کے نیچے سے نکالی گئیں، 5 نئے شہداء اور 21 زخمی ہیں”۔
وزارت صحت نے مزید کہاکہ “7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت سےشہید ہونے والوں کی تعداد 48,397 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 111,824 زخمی ہیں”.
انہوں نے نشاندہی کی کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر شہداء کی ایک بڑی تعداد موجود ہے، اور ایمبولینس اور سول ڈیفنس کا عملہ سامان کی کمی کی وجہ سے ان تک پہنچنے سے قاصر ہے۔
غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ 19 جنوری سے نافذ العمل ہونے کے بعد سے اور ہفتے کی شام پہلے مرحلے کے اختتام تک اسرائیلی فوج نے 900 سے زائد خلاف ورزیاں کیں۔