غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے زور دے کر کہا ہے کہ ہے کہ قابض قابض اسرائیلی حکام امریکی حمایت کے پیچھے چھپ کر غزہ میں جنگ بندی معاہدے سے فرار کی کوشش کررہے ہیں۔ جبکہ 19 جنوری کو اپنے اعلان کے پہلے لمحے سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ حماس نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض ریاست کو معاہدے کی طرف واپس آنے اور اس کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کا پابند بنائے تاکہ مستقل جنگ بندی کی راہ ہموار ہوسکے۔
حماس کے رہنما اسامہ حمدان کی طرف سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں معاہدے کے پہلے مرحلے کے خاتمے کے بعد سب سے نمایاں اسرائیلی خلاف ورزیوں اور قابض حکومت سے مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی سٹیو وٹ کوف کی طرف سے پیش کردہ تجویز کی بنیاد پر پہلے مرحلے کو مزید 42 دن تک بڑھانے کے مطالبے کا جائزہ لیا۔
حمدان نے کہا کہ پہلے مرحلے کے دوران قابض اسرائیل کے رویے اور معاہدے کی خلاف ورزیاں اس بات کو شک و شبہ سے بالاتر کرتی ہیں کہ قابض حکومت معاہدے کے خاتمے کی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے معاہدے کے پہلے مرحلے میں توسیع کے لیے امریکی تجاویز کو اپنانے کے نیتن یاہو کے حالیہ فیصلوں کو مصری، قطری اور امریکی سرپرستی کے تحت طے پانے والے معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیل”معاہدے سے بچنے اور دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات میں داخل ہونے سے بچنے کی ایک کھلی کوشش کررہا ہے”۔
حماس کے رہنما نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا تفصیلی ذکر کیا، جن میں سیاسی خلاف ورزیوں کے علاوہ فوجی میدان کی خلاف ورزیاں، امداد، پناہ گاہ اور انسانی پروٹوکول، قیدیوں کی فائل، رفح کراسنگ، فلاڈیلفی کوریڈور شامل اور دیگر سے متعلق خلاف ورزیاں شامل ہیں۔
سیاسی خلاف ورزیوں کی فائل میں حمدان نے کہا کہ قابض حکومت نے جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کرنے کے سولہویں دن دوسرے مرحلے کے مذاکرات شروع کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا ۔ وہ پہلے مرحلے کی شرائط کے تحت ثالثوں کی ضمانت کے ساتھ اس وقت حاصل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا رہا۔
حمدان نے تین مرحلوں پر مشتمل معاہدے کے ساتھ آگے بڑھنے اور دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے کے لیے حماس کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے موقف سے متعلق معاہدے کی تمام شرائط کو درست اور متعین تاریخوں پر لاگو کرنے کا عہد کیا ہے، قابض اسرائیل اور اس کے حامی معاہدے کو خطرے میں ڈالنے کے ذمہ دار ہیں۔
انہوں نے کراسنگ کو بند کرنے اور متاثرہ پٹی میں انسانی امداد کی روانی کو روکنے کے فیصلے کے بعد مذاکرات میں انسانی امداد کو ایک سودے بازی کے طور پر استعمال کرنے کے نیتن یاہو اور اس کی انتہا پسند حکومت کی طرف سے کی جانے والی “سستی بلیک میلنگ” کی مذمت کی۔
حمدان نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض ریاست کو کراسنگ کھولنے پر مجبور کرے اور جان بچانے والی انسانی امداد کے داخلے کی اجازت دے، جو کہ بین الاقوامی قانون کی طرف سے ایک مسلمہ حق ہے۔