Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کا قابض اسرائیل کو فلسطینی اسیران کے خلاف اپنی مجرمانہ پالیسیاں جاری رکھنے پر انتباہ

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے “مجرم” قابض اسرائیل کو خبردار کیا کہ وہ اپنی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے خلاف اپنے گھناؤنے جرائم کا سلسلہ بند کرے۔

حماس نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ 8 روز قبل مجد جیل میں جنین کیمپ سے تعلق رکھنے والے ایک انتظامی قیدی خالد محمود قاسم عبداللہ کی شہادت ایک بار پھر قابض دشمن کے عقوبت خانوں میں پابند سلاسل قیدیوں کے خلاف منظم جرائم کی تصدیق کرتی ہے۔

حماس نے مزید کہا کہ 9 نومبر 2023ء سے انتظامی قید کے تحت پابند سلاسل قیدی عبداللہ کی شہادت اس کی حراست کے دوران اس پر تشدد اور بدسلوکی کا نتیجہ ہے۔ قابض دشمن کی طرف سے ہمارے قیدیوں کے ساتھ ظالمانہ برتاؤ کرنے اور انہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھنے میں قابض دشمن مسلسل سرگرم ہے۔

حماس نے قیدیوں کے خلاف قابض ریاست کی مجرمانہ پالیسی کے تسلسل کے خلاف خبردار کیا۔انہوں نے دنیا کے تمام آزاد لوگوں، انسانی حقوق اور عالمی قوانین وانصاف کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ قابض ریاست پر دباؤ ڈالیں اور اسے فلسطینی کے خلاف جرائم کا جوابدہ ٹھہرائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan