Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں بندی برقرار رکھی جائے:ریڈ کراس، غزہ کی امداد روکنے پر تشویش ہے: اقوام متحدہ

نیویارک  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں دوبارہ جنگ مسلط کرنے سے گریز کرے ۔ ریڈ کراس نے فلسطینیوں اور اسرائیلی ریاست پر زور دیا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی برقرار رکھنےکے لیے ہرممکن اقدامات کریں۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی “فوری” بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ مطالبہ اسرائیل کی جانب سے محصور فلسطینی علاقوں میں سامان اور رسد کے داخلے کو معطل کرنے کے اعلان کے بعد کیا ہے۔

یو این “سیکرٹری جنرل نےغزہ میں فوری طور پر انسانی امداد کی بحالی اور تمام قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ دہرایا۔گوتیریس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ “ہم تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ غزہ میں جنگ سے بچنے کے لیے ہرممکن اور ضروری کوششیں کریں”۔

اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے رابطہ کار ٹام فلیچر نے اتوار کے روز اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی کے لیے انسانی امداد کی معطلی کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل اور اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کو “برقرار رکھنے” کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ “اسرائیل کا غزہ کے لیے امداد معطل کرنے کا فیصلہ پریشان کن ہے۔ بین الاقوامی قانون واضح ہے: ہمیں زندگیاں بچانے والی امداد کی فراہمی جاری رکھنی چاہیے‘۔

انہوں نے جنگ بندی کے نفاذ کے آغاز کا حوالہ دیتے ہوئے “گذشتہ 42 دنوں میں ہونے والی پیش رفت پر پیچھے نہ ہٹنے” کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ “جنگ بندی کو برقرار رہنا چاہیے”۔

ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے صدر نے بھی اتوار کو غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کو برقرار رکھنے اور لوگوں کو مایوسی کی طرف دھکیلنے سے بچنے کے لی ہر ممکن کوشش کا مطالبہ کیا۔

مرجانا سپولجارک نے ایک بیان میں کہا کہ جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جانی چاہیے تاکہ لڑائی سے جانیں بچائی جا سکیں۔انہوں نے کہا غزہ میں انسانی امداد کی اجازت دی جائے اور مزید خاندانوں کو امداد میں شامل کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 15 ماہ سے زائد جنگ عرصے کے بعد 19 جنوری کو نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے نے “بے شمار جانیں بچائیں اور ناقابل تصور مصائب کے درمیان امید کی کرن فراہم کی۔”

انہوں نے زور دے کر کہا کہ “گذشتہ چھ ہفتوں کی رفتار میں کسی بھی طرح کی کمی لوگوں کو مایوسی کی طرف دھکیلنے کا خطرہ ہے”۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے اتوار کے روز غزہ کی پٹی کے لیے انسانی امداد کی معطلی کا اعلان کیا تھا۔ اس نے یہ اعلان حماس کےاس فیصل کے رد عمل میں کیا تھا جس میں اس نے غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کے بجائے امریکی تجویز پر اپریل کے وسط تک کی جنگ بندی تجویز کو مسترد کردیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan