Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی 962 خلاف ورزیاں کیں:رپورٹ

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے 42 دنوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کی 962 خلاف ورزیاں کیں۔

الرسالہ اخبار کی طرف سے شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان خلاف ورزیوں میں 77 فائرنگ ، 45 گاڑیوں کے ذریعےدراندازی، 37 گولہ باری اور ٹارگٹ آپریشنز، 5 ڈرائیوروں اور ماہی گیروں کو حراست میں لینے کے واقعات اور 210 فضائی حملوں کی شکل میں کی گئی جن میں 98 افراد شہید اور 490 زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ قابض فوج نے 19 جنوری 2025 کو اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی ہر قسم کی خلاف ورزیاں کیں، اور معاہدے کی خلاف ورزی کے بہانے ایجاد کرنے کے جواز تلاش کرنے سے باز نہیں آیا، بلکہ 19 جنوری 2025 کی صبح 8:30 بجے سے آخری لمحات تک جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا۔

فیلڈ کی خلاف ورزیاں

قابض افواج نے تقریباً روزانہ کی بنیاد پر انخلا کی لائنوں میں پیش قدمی اور دراندازی کرتی رہیں۔ خاص طور پر فلاڈیلفی محور میں طے شدہ فاصلوں سے 300 اور 500 میٹر کے درمیان قابض فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں پر گولہ باری، شہریوں کو شہید کرنے، گھروں کو مسمار کرنے، اور جنگ کے دوران پیچھے ہٹنے والی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے اور عمارتوں کو بلڈوز کرنا شامل تھا۔

یہ خلاف ورزیاں سلطان جنکشن، تل السلام، تل زعرب، العودہ محلہ ، الشوکہ، مشرقی المغازی، مشرقی البریج، الشجاعیہ، اور سعودی کالونی میں کی گئیں۔

رشید اور صلاح الدین روڈز سے واپسی میں تاخیر اور بے گھر افراد کی واپسی کو پورے دو دن تک روکنا جیسی کارروائیاں کی گئیں۔

ماہی گیروں کو مچھلی کے شمار کے لیے سمندر میں جانے سے روکنا، ان پر گولی چلانا اور ان میں سے کچھ کو گرفتار کرنا شامل ہے حالانکہ معاہدے میں ساحل سمندر پر مچھلیاں پکڑنے یا تفریح ​​پر پابندی عائد نہیں کی گئی تھی۔

قابض فوج کی طرف سے فضائی کارروائیوں کا دورانیہ روزانہ 10-12 گھنٹے مقرر کرنے کے باوجود پورا دن اسرائیلی جنگی طیاروں اور جاسوس طیاروں کی غزہ کی فضا میں پروازیں جاری رہیں۔
اس دوران فلسطینیوں پر فائرنگ کے 77 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ بھاری مشینری کی رسائی میں رکاوٹوں کے 45 واقعات، بمباری اور شہریوں کو نشانہ بنا کر شہید کرنے کے 37 واقعات رپورٹ ہوئے۔ اس دوران پانچ ماہی گیروں اور ڈرائیوروں کو حراست میں لیا گیا۔ قابض فوج کی طرف سے ڈرون اور جنگی طیاروں کی 210 پروزیں دیکھی گئیں۔ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں 98 فلسطینی شہید اور 490
زخمی ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan