سلفیت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے کل جمعے کی شام غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت کے نواحی علاقے برقین کے قریب اسرائیلی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں تلاشی اور دہشت گردی کے لیے بھاری نفرتی تعینات کی ہے جس نے مغربی سفلیت کا محاصرہ کرلیا ہے۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے دیر بلوت، کفر الدیک اور برقین کے قصبوں کے درمیان سڑک پر نفری بڑھا دی ہے۔ قابض فوج نے کفر الدیک قصبے پر دھاوا بول دیا اور “التکویرہ” کے علاقے کی پیش قدمی اور کیمروں کی ریکارڈنگ کی تلاش میں ایک گھر پر چھاپہ مارا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ قابض فوجیوں نے کفر الدیک اور دیر غسانیہ کے درمیان سڑک کو بند کردیا جبکہ دیر بلوت قصبوں کے داخلی راستے اور قراوہ بنی حسان کے قریب نصب کئے گئے آہنی دروازے بند کردیے جس کے نتیجے میں شہر کے مغرب میں واقع قصبوں اور دیہاتوں کی طرف جانے والے راستے بند ہوگئے۔
قبل ازیں قابض فوج کے ترجمان نے اعلان کیا تھا کہ برقین گاؤں کے قریب اسرائیلی گاڑی کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس کے بعد قابض فورسز نے فائرنگ کے منبع کی تلاش میں بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کارروائی شروع کی اور سلفیت کے مغرب میں واقع علاقے کا سخت محاصرہ کر لیا۔