Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ماہ صیام کا آغاز، ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں پہلی نماز تراویح ادا کی

مقبوضہ بیت المقدس   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض فوج کی طرف سے عائد پابندیوں کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے رمضان المبارک کی پہلی رات جمعہ کی شام مسجد اقصیٰ میں نماز تراویح ادا کی۔

مسجد اقصیٰ میں نماز تراویح کے سامنے آنے والے مناظر دیکھا جا سکتا ہے کہ ہزاروں نمازی مسجد اقصیٰ میں بہ جماعت نماز تراویح ادا کررہے ہیں۔ خیال رہےکہ قابض صہیونی حکام نے حسب سابق 55 سال سے کم عمر مردوں، 50 سال سے کم عمر کی خواتین اور 10 سال سے زائد عمر کے بچوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندیاں عاید کررکھی ہیں ۔

خیال رہے کہ جمعہ کی شام فلسطین میں روہیت ہلال کمیٹی اور علما کونسل کی طرف سے ماہ صیام کا چاند دیکھنے کے بعد آج یکم رمضان المبارک کا اعلان کیاتھا۔

مفتی اعظم نے ایک بیان میں کہا کہ مسجد اقصیٰ میں دارالافتاء کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کے چاند کی رویت کی پیروی کے لیے علماء کرام، سرکاری اور مشہور شخصیات کی موجودگی میں اور فلسطین کے اندر اور باہر کے ماہرین فلکیات کے تخمینے کی بنیاد پر ماہ رمضان کی ولادت باسعادت کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا۔ شرعی لحاظ سے یہ ثابت ہوا کہ ماہ رمضان المبارک کا چاند آج رات نظر آ گیا ہے اور اس لحاظ سے بروز ہفتہ یکم مارچ 2025ء کو اس سال رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا پہلا روزہ ہوگا۔

دوسری جانب قابض اسرائیلی قابض ریاست نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے اقدام میں رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے پر سکیورٹی پابندیاں عائد ہوں گی۔

مسجد اقصیٰ رمضان کے مہینے میں لاکھوں فلسطینی عبادت کے لیے آتے ہیں، خاص طور پر نماز جمعہ اور تراویح کی ادائیگی کے لیے بعض اقات لاکھوں فلسطینیوں کا مجمع جمع ہوتا ہے۔
دوسری طرف اسرائیلی فوج اورپولیس منظم پالیسی کے تحت فلسطینی نمازیوں اور روزہ داروں کو قبلہ اول تک رسائی سے روکنے کے لیے طاقت کے استعمال سمیت دیگر مکروہ ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan