Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مغربی کنارے کی صورتحال انتہائی خطرناک اور پہلے ہی ہنگامی سطح پر پہنچ چکی ہے: یو این

نیو یارک  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ نے مغربی کنارے کی صورتحال پر “شدید تشویش” کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات پہلے ہی ہنگامی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے سربراہ اجیت سنجے نے کہا کہ “اب ہنگامی حالت یا مغربی کنارے میں تشدد اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں خطرے کی گھنٹی بجانے کا سوال نہیں ہے۔ کیونکہ ہم پہلے ہی اس مرحلے پر پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ جنین، طولکرم اور طوباس کے کیمپوں سے 40,000 بے گھر افراد ہیں جنہیں اسرائیلی افواج نے زبردستی بے گھر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو جبری بے گھر کرنے کے لیے اسرائیلی فوج “جنگ کے طریقے اور خطرناک ذرائع استعمال کرتئ ہے جن میں بھاری ہتھیار جیسے لڑاکا طیارے، حال ہی میں ٹینک، اور کندھے سے فائر کیے جانے والے میزائل شامل ہیں۔”

“لوگوں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ جلد از جلد ان علاقوں میں کیمپوں سے نکل جائیں، اور واپسی کوئی آپشن نہیں ہے۔ سنجے نے انسانی حقوق کے دفتر کی طرف سے جمع کی گئی شہادتوں کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ “اگر آپ اس عوامی پیغام کو دیکھیں جو اسرائیلی وزراء دے رہے ہیں تو ان سے لگتا ہے کہ فلسطینی تقریباً ایک سال تک واپس نہیں آ سکتے”۔

مغربی کنارے میں 25 سال سے زائد عرصے میں نقل مکانی کے سب سے بڑے آپریشن میں، 30,000 سے زائد فلسطینیوں کو طولکرم، جنین اور طوباس میں جاری فوجی آپریشن کے دوران اور گن پوائنٹ کے تحت بے گھر کیا گیا۔

مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے سربراہ نے آباد کاروں کے تشدد اور “لوگوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندیوں” سمیت دیگر مسائل کی طرف بھی اشارہ کیا۔

قابض اسرائیلی فوج نے ایک ماہ سے زیادہ عرصہ قبل شمالی مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر فوجی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس جارحیت کو تقریباً دو دہائیوں میں سب سے بڑی اور طویل ترین جارحیت تصور کیا جاتا ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ دہائیوں سے جاری فلسطین ۔ اسرائیل تنازعہ کو ختم کرنے اور تشدد کے سلسلے کو روکنے کے لیے ضروری ہے کی انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث اسرائیلیوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

گذشتہ اتوار کو قابض فوج نے اعلان کیا کہ انہوں نے شمالی مغربی کنارے کے تین پناہ گزین کیمپوں سے دسیوں ہزار فلسطینیوں کو بے گھر کر دیا ہے جس کے بعد انہیں واپس آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

فلسطین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 ءسےقابض اسرائیلی فوج اور آباد کاروں نے مقبوضہ بیت المقدس سمیت مغربی کنارے میں اپنے حملے تیز کردیے ہیں جس کے نتیجے میں 915 سے زائد فلسطینی شہید، 7000 کے قریب زخمی اور 14500 دیگر کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan