Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ عالمی نظام کاقبرستان بن چکا، ملائیشیا، کولمبیا، جنوبی افریقہ کا مشترکہ بیان

نیو یارک (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم، کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو اور جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی تباہی کی جنگ “بین الاقوامی نظام کی ناکامی کو ثابت کرتی ہے”۔

امریکی میگزین “فارن پالیسی” کی طرف سے شائع ہونے والے مشترکہ مضمون میں تینوں رہنماؤں نے غزہ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کو “نسلی صفائی” اور “بین الاقوامی قانون کی بنیادوں کی کھلی خلاف ورزی” قرار دیا۔

رہنماؤں نے اپنے مضمون کا آغاز ایک سوال کے ساتھ کیا کہ “بین الاقوامی نظام میں کیا بچا ہے؟”

بیان میں کہا گیا ہے کہ 500 دنوں سے زیادہ عرصے سے اسرائیل جسے طاقتور ممالک کی حمایت حاصل ہے وہ سفارتی کور، فوجی سازوسامان اور سیاسی مدد فراہم سے غزہ میں منظم طریقے سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے”۔

ان کا کہنا تھا کہ “اس ملی بھگت نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی سالمیت اور انسانی حقوق، ریاستوں کے درمیان خود مختار مساوات، اور نسل کشی کی ممانعت سے متعلق اس کے بنیادی اصولوں کو ایک تباہ کن دھچکا پہنچایا ہے”۔

ملائیشیا، کولمبیا اور جنوبی افریقہ کے رہنماؤں نے زور دے کر کہا کہ “جو حکومت (غزہ میں) 61,000 لوگوں کے قتل کی اجازت دیتی ہے اسے محض ناکام قرار نہیں دیا جا سکتا، وہ پہلے ہی ناکام ہو چکی ہے”۔

خیال رہے کہ 25 جنوری سے ٹرمپ غزہ کے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے منصوبے کو مصر اور اردن جیسے پڑوسی ممالک میں منتقل کرنے کے منصوبے کو فروغ دے رہے ہیں تاہم قاہرہ اور عمان سمیت عرب ممالک نے ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کردیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan