Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اطالوی یہودیوں کا غزہ میں نسلی صفائی کے منصوبے کی مخالفت کا اعلان

روم (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اطالوی یہودیوں نے غزہ کی پٹی میں “نسلی تطہیر” کے منصوبے کی مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے اطالوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس منصوبے کے ساتھ گٹھ جوڑ نہ کرے۔

یہ بات بدھ کے روز اٹلی کے سب سے بڑے اخبار’ لا ریپبلیکا‘ میں شائع کردہ 200 سے زائد یہودیوں کے شائع کردہ ایک مشترکہ بیان میں سامنے آئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنا چاہتے ہیں، اور ساتھ ہی مغربی کنارے میں آباد کاروں اور اسرائیلی حکومت کی طرف سے تشدد جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “اطالوی یہودی نسلی تطہیر کی حمایت نہیں کرتے۔ اٹلی کو اس منصوبے میں شریک نہیں ہونا چاہیے۔”

مشترکہ بیان پر پر اٹلی کے 200 سے زائد یہودیوں نے دستخط کیے تھے۔

پچیس جنوری سے ٹرمپ غزہ کے فلسطینیوں کو مصر اور اردن جیسے پڑوسی ممالک میں منتقل کرنے کے منصوبے کو فروغ دے رہے ہیں، جسے دونوں ممالک نے مسترد کر دیا۔ ان کے فلسطینیوں کے جبری بے دخلی کے منصوبے کو عالمی سطح پر سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan