رفح (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جنوبی غزہ کی پٹی کے رفح شہر کے مشرق میں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے گرائے گئے ناکارہ بم کے دھماکے کے نتیجے میں تین فلسطینی زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ رفح کے مشرق میں الجنینا محلے میں واقع سعد مسجد کے قریب ایک دھماکے کی آواز سنائی دی۔ ایمبولینسیں نشانہ بنائے گئے مقام پر پہنچیں جہاں سے تین زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
اقوام متحدہ نے فلسطینی مزاحمت اور “اسرائیل” کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے نفاذ کے بعد بھی قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے دھماکہ خیز مواد چھوڑنے اور شہریوں کی زندگیوں اور انسانی امداد کی ترسیل پر اس کے اثرات کے مسلسل خطرے سے خبردار کیا تھا۔
اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں اشارہ کیا گیا ہے کہ یہ گولہ بارود عام شہریوں کی ہلاکتوں اور ان کے زخمی ہونے کا سبب بنتا ہے۔ انسانی بنیادوں پر کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالتا ہے۔