کراچی (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست اراکین نے کراچی پرس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ماہ رمضان میں ملک بھر میں فلسطینی عوام سے یکجہتی کے لئے خصوصی مہم بعنوان ’’فلسطین کا مہینہ‘‘ چلائے گی۔ اس مہم کے دوران ملک بھر میں مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطین اور لبنان میں اسرائیلی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے امدادی سرگرمیوں کی ترغیب دی جائے گی ۔ ان کاکہنا تھا کہ ملک بھر میں یکجہتی فلسطین کانفرنسز کے ساتھ احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں بھی نکالی جائیں گی جبکہ تشہیری مہم بھی چلائی جائے گی۔انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ ماہ رمضان ماہ فلسطین مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور فلسطینیوں کی مدد کے لئے مالی ، اخلاقی، سیاسی او دینی تعاون سے گریز نہ کریں۔رہنمائوںنے حکومت پاکستان ست مطالبہ کیا کہ ماہ رمضان کے آخری جمعہ جسے دنیا بھر میں عالمی یوم القدس منایا جاتا ہے پاکستان بھر میں سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے اور فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی یکجتی کا بھرپور ثبوت دیا جائے۔
کراچی پریس کلب پر منعقدہ پریس کانفرنس سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرست کمیٹی کے اراکین بشمول جماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز، متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ایڈوکیٹ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، جمعیت علمائے پاکستان کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیر ازہر علی شاہ ہمدانی، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما یونس بونیری، کشمیری رہنما بشیر سدوزئی، تاجر رہنما ثاقب نوشاہی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کرت ہوئےکہا کہ غزہ او ر لبنان کی مزاحمتی تحریکوں نے عالمی سامراج کے بھرم کو خاک میں ملا کر رکھ دیا ہے۔ انکاکہنا تھا کہ حماس فلسطینیوں کی منتخب کردہ جماعت ہے اور دنیا کی کوئی طاقت غزہ کے لوگو ں کو حماس سے جدا نہیں کر سکتی۔ انہوںنے غزہ سےمتعلق امریکی صدر کے منصوبہ کو غیر منطقی اور سیاسی نسل کشی کے مترادف قرار دیا۔ انکاکہنا تھا کہ امریکی صدر کے منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے عرب حکومتوں کا رویہ شرمناک ہے۔ انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ امریکہ اور اسرائیل سمیت یورپی ممالک کی ان تمام کمپنیوں کا بائیکاٹ جاری رکھیں جو غزہ اور لبنان میں نسل کشی میں اسرائیل اور امریکہ کی مدد گار ہیں۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرس رہنمائوںنے ماہ رمضان کے پروگرامز کی تفصیل بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں فلسطین کی حمایت میں بینرز آویزاں کئے جائیں گے اور مورخہ پانچ مارچ کو کراچی کے مقامی ہال میں گرینڈ فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ مورخہ 9مارچ کو مختلف ممالک کے سفیروں اور دانشوروں کو دعوت دے کر تیسری عالمی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کراچی میں کیا جائے گا جبکہ عین اسی وقت کوئٹہ میںبھی یکجتی فلسطین کانفرنس منقد کی جائے گی۔ اسلام آبا دمیں ماہ رمضان کے دوسرے ہفتہ کے دوران یکجہتی کافلسطین کا نفرنس کا انعقاد 15 مارچ کو کیا جائے گا جبکہ 18 مارچ کو لاہور میں بھی یکجہتی فلسطین کانفرنس بلائی جائے گی۔جمعۃ الوداع کو ملک بھر میں عالمی یوم القدس منایا جائے گا او ر اس عنوان سے تصویری نمائشوں کے ذریعہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے امریکی و اسرائیلی مظالم کو آشکار کیا جائے گا۔


