Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یسرائیل کاٹز کے بیانات جنگ بندی کی ذمہ داریوں سے فرار کی گمراہ کن کوشش ہے:حماس

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز گمراہ کن اور بے بنیاد بیانات دے رہے ہیں جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ حماس نے جنگ بندی کے دوران فوجیوں اور بستیوں پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔حماس کا کہنا ہے کہ یہ دعوے قابض دشمن کی جانب سے جنگ بندی کے حوالے سے میں طے شدہ اپنی ذمہ داریوں سے بچنے کی مجرمانہ کوششوں کے تناظر میں سامنے آئے ہیں۔

حماس نے جمعرات کو ایک پریس بیان میں مزید کہا کہ غزہ اور مصر کے درمیان سرحدی علاقے کو صلاح الدین (فلاڈیلفی) کوریڈور کے نام سے بفر زون رکھنے کے حوالے سے کاٹز کے بیانات جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی اور اس میں خلل ڈالنے اور ناکام بنانے کے بہانے گھڑنے کی کوشش ہے۔

جب کہ حماس نے جنگ بندی کے معاہدے کے لیے اپنی تمام تر تفصیلات اور شرائط کے ساتھ اور معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات کے لیے اپنی تیاری کا اعادہ کیا۔ اس نے ثالثی کرنے والے برادر عرب ممالک، عالمی برادری اور تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ قابض ریاست کو شرائط کی پاسداری پر مجبور کرنے کے لیے فوری اور سنجیدگی سے اقدامات کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan