Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یورپی یونین سے غزہ محاصرہ خاتمے کی قرارداد کا مطالبہ

palestine_foundation_pakistan_gaza-siege2

محاصرہ مخالف پاپولر کمیٹی کے مستقل رکن جمال خضری نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے وزراء خارجہ کے اجلاس میں اہل غزہ کا ظالمانہ محاصرہ فی الفور ختم کرانے کی قرارداد منظور کرے اور اس ضمن میں ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ خضری نے ذرائع ابلاغ کو دیے گئے اپنے ایک بیان میں یورپی یونین سے غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے اور اس سمت ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ خضری نے یہ بیان لکسمبرگ میں یورپی یونین کے وزراء خارجہ کے اجلاس کے آغاز سے کچھ دیر قبل دیا ہے، اس میں انہوں نے انتہائی گنجان آباد غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرنے کے ہدف کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر زور دیا۔ یاد رہے کہ ہسپانیہ کے وزیر خارجہ ’’ میگل اینجل موراٹینوس‘‘ نے اس سے قبل یہ اعلان کر چکے ہیں کہ یورپی یونین کے وزراء خارجہ کی کمیٹی غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے لیے ایک مشترک پیشکش سامنے لانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ جس کے مطابق سازوسامان، لوگ اور انسانی امدادی اشیاء کا غزہ میں داخلہ اور آزادانہ آمد و رفت ممکن ہو سکےگی۔ دوسری جانب سے خضری نے اہل غزہ کے انتہائی تکلیف دہ محاصرے کے خاتمے کے لیے ہلال احمر کی عالمی کمیٹی کے موقف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ہلال احمر نے اس محاصرے کو عالمی قوانین اور چوتھے جینیوا معاہدے کے منافی قرار دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan