Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

عالمی برادری فلسطینی عوام کے خلاف امریکی نوآبادیاتی منصوبوں کو روکے – فلسطینی میڈیا آفس

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں سرکاری میڈیا آفس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے شائع کی گئی ویڈیو کی مذمت کرتے ہوئے اس میں پیش کردہ اخلاق باختہ مناظر اور مواد کو شرمناک قرار دیا “شرمناک” قرار دیا۔ فلسطینی میڈیا آفس نے ٹرمپ کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو کو فلسطینی عوام کے رسم و رواج اور غزہ کی پٹی کو نشانہ بنانے کے نوآبادیاتی منصوبوں کی تشہیر کی مجرمانہ کوشش قرار دیا۔

سرکاری میڈیا آفس کے ڈائریکٹر جنرل اسماعیل ثوابتہ نے ایک بیان میں کہا کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹولز سے بنائی گئی ویڈیو میں ٹرمپ قابض اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے اور وہ ہ “نسل پرست نوآبادیاتی ذہنیت” کی عکاسی کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری کردہ شرمناک ویڈیو کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جس میں غیر اخلاقی مناظر شامل تھے جو ہمارے فلسطینی عوام کے رسم و رواج، اخلاقیات اور روایات کے خلاف ہیں۔ اس میں قابض حکومت کے سربراہ کی صحبت کے مناظر بھی شامل تھے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ویڈیو کا مقصد حقیقت کو مسخ کرنا اور غزہ کو “لوگوں کے بغیر سرزمین” کے طور پر پیش کرکے جبری نقل مکانی اور نسلی تطہیر کو قانونی حیثیت دینے کی مذمو کوشش میں اسرائیلی جرائم کا جواز پیش کرنا ہے۔

الثوابتہ نے زور دیا کہ غزہ فلسطین کا اٹوٹ حصہ رہے گا۔ فلسطینی قومی تشخص سے متصادم نئی حقیقت مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کو یکسر مسترد کر دیا جائے گا۔ فلسطینی عوام کی ثابت قدمی کے سامنے تمام نوآبادیاتی منصوبے ناکامی سے دوچار ہوں گے”۔

گورنمنٹ میڈیا آفس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی پالیسیوں کو ختم کرنے کے لیے فوری مداخلت کرے جو قبضے کی حمایت کرتی ہیں اور اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف اس کے جرائم کا جوابدہ ٹھہرانے میں رکاوٹ ہیں۔ بیان میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام اپنے جائز حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے اور اپنی سرزمین کی آزادی تک جدو جہد جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں غزہ کی پٹی کو ایک پرتعیش سیاحتی شہر کے طور پر دکھایا گیا، جو اس کے رہائشیوں کو درپیش حقیقت سے بالکل مختلف ہے۔

ویڈیو تباہی سے بھاگنے والے بچوں کے تباہ کن مناظر کے ساتھ شروع ہوتی ہے۔ پھر اچانک غزہ کو فلک بوس عمارتوں اور لگژری کاروں کے جھرمٹ کے طور پر دکھایا گیا ہے، جس میں “ٹرمپ غزہ” لکھا ہوا ہے۔

ویڈیو میں ٹرمپ کو لڑکیوں کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا، جب کہ ارب پتی ایلون مسک کو روایتی فلسطینی کھانا کھاتے ہوئے اور ہوا میں پیسے پھینکتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس ویڈیو پر فلسطینی عوام اور انسانی حقوق کے حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan