Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

سال 2024 کے دوران مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائیوں میں 45 اسرائیلی ہلاک

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) گذشتہ سال 2024 ءکے دوران مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائیوں میں 45 اسرائیلی ہلاک اور 340 زخمی ہوئے۔

عکا چینل برائے اسرائیلی امور نےاعدادوشمار میں اشارہ کیا کہ سال 2024 کے دوران مغربی کنارے میں 5,756 مزاحمتی آپریشن ہوئے۔

چینل نے وضاحت کی کہ مزاحمتی کارروائیوں چاقو کے44 حملے، 18 رن اوور آپریشن، 179 شوٹنگ آپریشن، 536 دھماکہ خیز آلات پھینکنے، 843 مولوٹوف کاک ٹیل پھینکنے، 364 آتش گیر مواد سے حملے کرنے اور 3778 سنگ باری کے واقعات ریکارڈ کیے گئے۔

ایک ماہ سے زائد عرصے سے قابض اسرائیل نے مغربی کنارے پر وسیع پیمانے پر جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے، جس کا مقصد وہاں کی مزاحمت کو ختم کرنا ہے۔

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ نے ایک سابقہ ​​بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنی کارروائیوں کو وسعت دینے کا فیصلہ مزاحمت اور فلسطینی عوام کو کمزور کرنے کی مذموم کوشش ہے۔

حماس کے رہنما محمود مرداوی نے “سناد نیوز ایجنسی” کو ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ قابض فوج کا شمالی مغربی کنارے میں فوجی آپریشن کو وسعت دینے اور 2002 کے بعد پہلی بار ٹینکوں کو شامل کرنے کا فیصلہ زمین پر اس مزاحمت کی طاقت کا ثبوت ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan