Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں سول ڈیفنس نے جزوی طور پر گرنے والے 3 ٹاورز کو خالی کرا لیے

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں سول ڈیفنس اتھارٹی نے غزہ شہر کے شمال مغرب میں ایک ٹاور کے جزوی طور پر گرنے کے بعد تین رہائشی ٹاورز کو خالی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سول ڈیفنس نے بدھ کی شام کو ایک اخباری بیان میں کہا کہ اس کے عملے نے منگل کی رات دیر گئے غزہ شہر کے شمال مغرب میں واقع الکرامہ ٹاورز کے ٹاورز 8، 10 اور 11 کے رہائشیوں کو اس وقت باہر نکال دیا جب ٹاور 9 جزوی طور پر گرگیا۔ تاہم اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان یا کسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

سول ڈیفنس نے ٹاورز کے مکینوں کو مطلع کیا کہ وہ ان میں نہ رہیں کیونکہ جنگ کے دوران علاقے پر قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے جانے والے فضائی حملوں کے نتیجے میں انہیں شدید نقصان پہنچا تھا اور وہ رہائش کے لیے موزوں نہیں رہے۔

انہوں نے ان ٹاورز کے ساتھ لگائے گئے خیموں میں بے گھر ہونے والے شہریوں سے بھی کہا کہ وہ اپنی جان کو لاحق خطرے کے پیش نظر جگہ خالی کر دیں۔

سول ڈیفنس نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قابض اسرائیل کی جانب سے نشانہ بنائے گئے گھروں اور عمارتوں میں واپس نہ آئیں اور متاثرہ عمارتوں سے دور رہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan