مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی جیل سروس فلسطینی قیدیوں کو دبانے اور ان پرتشدد کرنے والے والے یونٹوں کو جنگی مشین گنیں فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔یہ مشین گنیں قیدیوں کے احتجاج کا مقابلہ کرنے کے لیے استعمال کی جائیں گی۔
اسرائیلی ویب سائٹ واللا نے کہا کہ جیل سروس نے 26 Negev 7 مشین گنیں حاصل کیں، جو اسرائیلی قابض فوج کے لڑاکا یونٹوں کے ذریعے جیلوں کے اندر استعمال کی جاتی ہیں۔
’Negev 7‘ مشین گن کو اسرائیل کے طاقتور ہتھیاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، جس میں فائر کی رینج اور ایک وقت میں نکلنے والی گلیوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اسے قابض فوج میں جنگی یونٹس اور خصوصی یونٹ استعمال کرتے ہیں۔
ویب سائٹ کے مطابق ان ہتھیاروں کو جیلوں کے اندر قیدیوں کو دبانے کے لیے استعمال کیا جائے گا، قابض جیل انتظامیہ کے کمشنر، کوبی یاکوبی نے کہاکہ “ہم اس دن کے لیے تیاری کر رہے ہیں جب وہ(فلسطینی قیدی) سر اٹھانے کی کوشش کریں گے تو انہیں کچل دیا جائے گا”۔ اس نے کہا کہ یہ ہتھیار خصوصی یونٹوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔
اسی ویب سائٹ کے مطابق، قابض جیل انتظامیہ جیل انتظامیہ کے اہلکاروں کو نئے ہتھیار کے استعمال کی تربیت دینے کے لیے بحالی کا ایک پروگرام منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس نے نشاندہی کی کہ یہ قدم آپریشنل تصور میں تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے۔ ماضی میں اسرائیلی جیل افواج میں بھاری اسلحہ کم عام تھا، جس کی بنیادی توجہ مختصر فاصلے کے ہتھیاروں پر تھی۔