Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض صہیونی ریاست فلسطینی قیدیوں کے منظم قتل عام کی مرتکب ہے:حماس

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے قیدیوں کے خلاف قابض اسرائیلی ریاست کی مجرمانہ پالیسی کے جاری رہنے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تشدد، فاقہ کشی اور طبی عدم توجہی کے تحت سخت حالات میں ہزاروں فلسطینی قیدیوں کی موجودگی انہیں کسی بھی لمحے ایک نئے جرم سے دوچار کرسکتی ہے۔

حماس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ ہمارے بہادر قیدیوں کے خلاف قابض فوج کے جرائم میں اب بھی اضافہ ہو رہا ہے، جن میں تازہ ترین غزہ کی پٹی کے دیر البلح سے تعلق رکھنے والے قیدی چونتیس سالہ رفعت عدنان عبدالعزیز ابو فنونہ کی قابض اسرائیلی جیلوں کے اندر شہادت تھی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ 7 اکتوبر سے زیر حراست قیدی ابو فنونہ کی شہادت دوران حراست اس پر تشدد اور بدسلوکی کا نتیجہ ہے۔ اسے زخمی ہونے اور صحت کی خراب حالت کے باوجود ظالمانہ طریقے سے گرفتار کیا گیا۔انہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا گیا اور انہیں جیل کے اندر سسک سسک کر موت سے دوچار کرنے کی مجرمانہ پالیسی کا شکار کیا گیا۔

حماس نے زور دے کر کہا کہ صہیونی زندانوں میں تشدد سے پچھلے ڈیڑھ سال کے دوران 60 فلسطینی قیدی شہید ہوچکے ہیں۔یہ ایک خطرناک اور بے مثال تعداد ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ قابض صہیونی ریاست قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی اور حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، ان تمام مطالبات کو نظر انداز کر رہی ہے اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی اپیلوں اور اصولوں سے انحراف کرتے ہوئے منظم جنگی جرائم میں ملوث ہے۔
ٍ
حماس نے زندہ ضمیر انسانوں، انسانی حقوق اور عالمی قانون کے علم بردار اداروں سے اپیل کی کہ وہ قابض ریاست پر دباؤ ڈالیں اور اسے فلسطینی قیدیوں کے خلاف کیے گئے جرائم کا جوابدہ ٹھہرائیں۔ قیدیوں پر تشدد کرنے اور انہیں شہید کرنے میں ملوث مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر عبر ناک سزائیں دی جائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan