Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کا بحران حل کرنے پر مصر سے اتفاق کیا ہے:حماس

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے مصرکے ساتھ معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے ان فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کے مسئلے کو حل کرنے کا اعلان کیا جنہیں آخری کھیپ میں اسرائیلی جیلوں سے گذشتہ ہفتے کے روز رہا کیا جانا تھا۔

حماس کی طرف سے مرکزاطلاعات فلسطین تک پہنچنے والے ایک اخباری بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ یہ معاہدہ طے پایا ہے کہ انہیں فلسطینی خواتین اور بچوں کے علاوہ پہلے مرحلے کے دوران حوالے کیے جانے والے اسرائیلی قیدیوں کی لاشوں کے ساتھ ساتھ رہا کیا جائے گا۔

حماس رہ نما خلیل الحیہ کی سربراہی میں حماس کے وفد نے قاہرہ کا اپنا دورہ ختم کردیا ہے جہاں انہوں نے مصری حکام سے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد، قیدیوں کے تبادلے اور مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے امکانات پر بات چیت کی۔

حماس کی قیادت کے وفد نے باور کرایا کہ جماعت جنگ بندی معاہدے پر قائم ہے اور اسے برقرار رکھنا چاہتی ہے۔

دوسری طرف پریس ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ ہفتے کے روز رہا نہ ہونے والے فلسطینی قیدیوں کو ایک ہی وقت میں مخصوص تاریخ کے مطابق ایک کھیپ میں لاشوں کے تبادلے کے ساتھ رہا کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan