Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل نے فلسطینی ا وقاف سے مسجد ابراہیمی کی نگرانی کا اختیار چھین لیا

الخلیل (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی حکام نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں موجود تاریخی مسجد ابراہیمی کی انتظامیہ کو مطلع کیا ہے کہ مسجد کی نگرانی کا اختیارفلسطینی وزارت اوقاف سے نام نہاد اسرائیلی سول پلاننگ اتھارٹی کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

فیصلے کے تحت مسجد ابراہیمی مسجد کے “صحن” کے نام سے مشہور علاقے کی چھت پر کام دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

آباد کاروں نے 20 سال قبل صحن کی جگہ پر خیمہ لگایا تھا اور اسے عبادت گاہ قرار دیا تھا۔ یہ آج تک موجود ہے، کیونکہ آباد کاروں کا مطالبہ ہے کہ صحن کو باضاطہ طور پر عبادت گاہ قرار دیا جائے۔

قابض اسرائیلی فوج نے پچھلے سال 9 جولائی کو صحن کی چھت بنانا شروع کی تھی اور دو دن بعد الخلیل میں عوامی بغاوت کے بعد اس پر کام بند کر دیا تھا، جس میں وزارت اوقاف اور مذہبی امور کے زیر اہتمام احتجاج اور دھرنا بھی شامل تھا۔

فلسطینی وزارت اوقاف نے اسرائیلی فیصلے کو مسترد کرتے زور دیاہے کہ وہ الخلیل کی مسجد ابراہیمی پر خود مختار اتھارٹی ہے، اور اس مذہبی نشان کو تبدیل کرنے کی کوئی بھی کوشش اسلامی مقدسات پر حملہ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan