Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

طولکرم میں اسرائیلی دہشت گردی کے دوران 12 فلسطینی شہید ،20 زخمی اور دسیوں گرفتار کیے جاچکے

طولکرم (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی نے طولکرم شہر اور اس کے کیمپ پر مسلسل دوسرے ماہ بھی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جب کہ نور شمس کیمپ پر 17ویں روز بھی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران طولکرم میں اسرائیلی دہشت گردی کے دوران 12 فلسطینی شہید ،20 زخمی اور دسیوں گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

مغربی کنارے کے شمال میں واقع طولکرم کیمپ میں میڈیا کمیٹی نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ جارحیت سے بنیادی ڈھانچے اور املاک کو بہت زیادہ تباہی ہوئی جب کہ اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں 12 شہری شہید اور درجنوں زخمی اور گرفتار ہوئے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ قابض افواج نے طولکرم اور نور شمس کیمپوں کا سخت محاصرہ جاری رکھا ہوا ہے، جس میں شہر پر وسیع چھاپوں اور اس کے ہسپتالوں کا محاصرہ کیا گیا ہے۔ چھاپوں اور گھروں کی تلاشی لینے اور انہیں فوجی بیرکوں میں تبدیل کرنے کے علاوہ بمباری، گھروں کو جلانے اور انہیں مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ قابض فوج نے مکینوں کو بندوق کی نوک پر بے دخل کیا، جس سے دونوں کیمپوں کے مکینوں کی بڑی تعدادبے گھر ہوگئی ہے۔ زبردستی بے گھر کیے گئے فلسطینیوں کی تعداد 15000 سے زیادہ ہیں۔

کمیٹی نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی جارحیت سے بنیادی ڈھانچے بشمول بجلی، پانی، سیوریج اور مواصلاتی نیٹ ورکس کی وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی، جس سے طولکرم اور نور شمس کیمپوں کے کچھ محلوں میں رہنے والے مکینوں کی زندگیاں بری طرح متاثر ہوئیں اور خوراک، پانی، ادویات اور بچوں کے دودھ کی شدید قلت کے باعث ان کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ طولکرم میں 12 شہری شہید ہوئے، جن میں ایک سات سالہ بچہ اور ایک حاملہ خاتون شامل ہیں، جب کہ 20 سے زائد شہری زخمی اور 165 کو گرفتار کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan