Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فیکٹ شیٹ:صہیونی جیلوں میں جبری لاپتا قیدیوں سمیت غزہ میں 14,000 فلسطینی لاپتہ

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  سینٹر فار پولیٹیکل اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹڈیز نے ایک رپورٹ میں کہا ہے غزہ میں لاپتہ فلسطینی شہریوں کی تعداد 14,000 سے تجاوز کرگئی ہے، جن میں 2000 سے 3000 کے درمیان اسرائیلی جیلوں میں جبری طور پر قید بند ہیں، جن کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں ہیں۔

مرکز نے ایک حقائق نامہ جاری کیا ہے جس کی ایک کاپی مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ باقی لاپتہ افراد کی لاشیں اب بھی ملبے کے نیچے یا ان علاقوں میں موجود ہیں جہاں تک قابض فوج امدادی کارکنوں کو رسائی سے روکتی ہے۔

مرکز کے مطابق لاپتہ افراد کی درجہ بندی میں وہ لوگ شامل ہیں جو 7 اکتوبر 2023 کو غزہ کے اطراف میں مزاحمت کے حملے کے بعد لاپتہ ہوئے۔ وہ شدید بمباری کا نشانہ بننے والے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہزاروں فلسطینی اسرائیلی زندانوں میں جبری طور پر لاپتاہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ قابض فوج نے ایسی پابندیاں عائد کی ہیں جو لاپتہ افراد کی تعداد کی درست دستاویزات میں رکاوٹ بنتی ہیں، اور امدادی ٹیموں کو متاثرین تک پہنچنے سے روکتی ہیں، جس سے انسانی بحران مزید بڑھ جاتا ہے۔

مرکز نے متاثرہ علاقوں میں انسانی ہمدردی کی ٹیموں کی پہنچ کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی دباؤ کا مطالبہ کیا، متاثرین کی شناخت کے لیے فرانزک اور ڈی این اے جانچ کے آلات کے ذریعے بہتر دستاویزات اور آلات کی فراہمی پر زور دیا ہے۔

سینٹر فار پولیٹیکل اسٹڈیز نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی رابطہ کاری کے طریقہ کار کو قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دی جا سکے اور قابض ریاست کو قانونی طور پر جوابدہ بنایا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan